وائی فائی انٹرنیٹ کے بعد اب وائی فائی بجلی

وائی فائی انٹرنیٹ کے بعد اب وائی فائی بجلی
وائی فائی انٹرنیٹ کے بعد اب وائی فائی بجلی
کیپشن: Witricity

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک ) وائی ٹرائی سٹی نامی ایک امریکن کمپنی بغیر تاروں کے بجلی کی ترسیل کا منصوبہ بنا رہی ہے. کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ تاروں کے بغیر بجلی کی ترسیل کے تجربے میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بہت جلد یہ ٹیکنالوجی عام صارفین کو بھی میسر ہو گی . تفصیلات کے مطابق بجلی کی تاروں کو لپیٹ کر ایک ایسا آلہ تیار کیا گیا ہے جو مقناطیسی فیلڈ بناتا ہے اور بلکل وائی فائی کی طرح بجلی کے "سگنل" دینے کی صلاحیت رکھتا ہے. ایسے میں اگر کوئی ڈیوائس جس میں بجلی کا رسیور موجود ہو ، قریب لائی جاۓ تو اسے بجلی کی سپلائی شروع ہوجاتی ہے. کمپنی نے میڈیا کو اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لیپ ٹاپ ، موبائل اور ٹی وی کو بجلی دے کر بھی دکھائی. اس موقع پر "وائی ٹرائی سٹی" کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے چند سالوں میں الیکڑونک اشیا کو پلگ لگا کر چارج نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ایسا بھی ہو گا کہ آپ موبائل جیب میں لے کر گھوم رہے ہوں گے اور وہ چارج ہو رہا ہو گا . . .