”گلیکسی8 Sکا 6 جی بی ریم والا ”بڑا بھائی“ بھی فروخت کیلئے پیش ہو گا لیکن۔۔۔ سام سنگ کے نئے فون کے بارے میں ایک اور بڑی خبر آ گئی، شائقین میں مایوسی پھیل گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی S8 متعارف کرائے جانے سے پہلے ہی خبروں میں گردش کر رہا ہے اور اس کے بارے میں اب تک کئی معلومات بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
دلکش ڈیزائن اور بہترین سکرین والے اس فون نے شائقین کو بے چین کر کے رکھ دیا ہے اور دنیا بھر میں اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے۔ گلیکسی S8 کا انٹرنیشنل ورژن تو 4 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا لیکن اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ 6 جی بی ریم سے مزین اس کا ”بڑا بھائی“ بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا تاہم یہ صرف مخصوص ممالک میں ہی فروخت ہو گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ذرائع کے مطابق 6 جی بی ریم والا گلیکسی S8 صرف چین میں ہی فروخت کیلئے پیش ہو گا جبکہ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں صرف 4 جی بی ریم والا ورژن فروخت کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ خبر بھی غیر مصدقہ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور تاحال کمپنی نے خود اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔