گوگل کا وہ اقدام جس نے یورپی میڈیا کے ہوش اڑا دیئے

گوگل کا وہ اقدام جس نے یورپی میڈیا کے ہوش اڑا دیئے
گوگل کا وہ اقدام جس نے یورپی میڈیا کے ہوش اڑا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سپین نے لالچی میڈیا کمپنیوں کے دباﺅ پر ایک نیا قانون بنا کر گوگل سے بھاری رقم ہتھیانے کی کوشش کی لیکن یہ چالاکی الٹی پڑگئی اور گوگل نے سپین میں اپنی گوگل نیوز سروس بند کرنے کا اعلان کرکے اس ملک کو ساری دنیا کے سامنے شرمندہ کردیا ہے۔

ایپل کا پہلا قابل استعمال حالت میں موجود کمپوٹر اندازے سے بھی کم قیمت پر نیلام
میڈیا کمپنیوں کا موقف تھا کہ گوگل نیوز ان کی خبریں دکھاتا ہے لہٰذا انہیں اس کے بدلے رقم بھی دے۔ دوسری جانب گوگل کا موقف تھا کہ اس کی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی بھاری ٹریفک ملتی ہے۔ جب سپینی حکومت نے اس ضمن میں قانون بنا کر گوگل کو مجبور کرنے کی کوشش کی تو نتیجہ یہ نکلا کہ سپین میں گوگل نیوز ہی بند کردیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عنقریب بھاری رقم کا خواب دیکھنے والی میڈیا کمپنیاں پچھتائیں گی کہ ان کی خبریں مفت چلانے کا ایک بڑا ذریعہ ہاتھ سے نکل گیا۔