’آئی فون نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شخص باتھ ٹب میں نہانے کے دوران آئی فون استعمال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ رچرڈ بل باتھ ٹب میں بیٹھا آئی فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہا تھا کہ اس دوران اسے زوردار کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کو پیار ہو گیا۔۔۔“ محبوبہ کی تصویر سامنے لے آئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
برطانوی میڈیا کے مطابق 32 سالہ رچرڈ بل نے اپنا آئی فون باتھ ٹب کے قریب رکھی ایکسٹینشن میں لگے چارجر کے ذریعے چارج کر رہا تھا کہ اس دوران پانی نے چارجر کو چھو لیا۔ رچرڈ کی بیوی نے جلی ہوئی لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی اور بتایا کہ اس پر کسی نے حملہ کیا ہے تاہم جب باتھ روم سے آئی فون، چارجر اور ایکسٹینشن ملی تو معمہ حل ہو گیا۔
رچرڈ کی موت کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیٹی کے سربراہ (کورونر) نے اس موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے ایپل کمپنی سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی چارجر پر انتباہی پیغام درج کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔
عدالتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ”یہ انتہائی افسوسناک حادثہ تھا اور میرے پاس حادثاتی موت کے علاوہ کسی اور امکان پر یقین کرنے کیلئے کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ بالکل حادثاتی موت ہے۔“ 

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
انہوں نے اس حادثے کا تعلق باتھ روم میں بالوں کو خشک کرنے والی مشین کے ساتھ بھی جوڑا اور کہا کہ ”انہیں لازمی طور پر انتباہی پیغام چسپاں کرنا چاہئے، میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں کو بعد میں خط بھی لکھوں گا۔“