فیس بک پر کئے جانے والے یہ فراڈ آپ کے کمپیوٹر میں وائرس داخل کرسکتے ہیں

فیس بک پر کئے جانے والے یہ فراڈ آپ کے کمپیوٹر میں وائرس داخل کرسکتے ہیں
فیس بک پر کئے جانے والے یہ فراڈ آپ کے کمپیوٹر میں وائرس داخل کرسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے شوقین خبردار ہوجائیں کہ اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی رقم لوٹنے اور کمپیوٹر پر وائرس حملہ کرنے والے دونئے ہتھیار تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ پہلا فراڈ حال ہی میں لانچ کئے گئے آئی فون 6 کا لالچ دے کر کیا جارہا ہے۔ صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ وہ فری آئی فون 6 جیت سکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ایک لنک دیا جاتا ہے جس پر کلک کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ پہلے ایک سروے مکمل کریں۔ اس سروے کی آڑ میں نام، ای میل اور دیگر ضروری معلومات لے کر ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور ایسے میسجوں کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے جن کے ذریعے صارفین کی بھاری رقم لٹ جاتی ہے۔ دوسرے فراڈ میں ایک تصویر دکھائی جاتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ ایک خاتون کا سرقلم کئے جانے کی ویڈیو ہے جسے اس کے خاوند نے ایک اور شخص کا بوسہ لینے پر گردن کاٹ کر ہلاک کردیا۔ اس لنک کو کلک کرنے پر ایک پلگ ان ڈاﺅن لوڈ کرنے کا لنک دیا جاتا ہے جسے کلک کرنے پر صارف کے کمپیوٹر پر وائرس پروگرام ڈاﺅن لوڈ ہوجاتا ہے جو ڈیٹا تباہ کرنے اور قیمتی معلومات چوری کرنے کا کام کرتا ہے۔ انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ فری آئی فون اور خاتون کے قتل والی ویڈیو دکھانے کی کسی پیشکش کو قبول نہ کریں اور ان سے ملتے جلتے طریقہ واردات سے بھی خبر دار رہیں۔