سام سنگ گلیکسی S8 اور S8 پلس کی ایڈوانس بکنگ کے بعد قیمتوں کا بھی اعلان ہو گیا، پاکستانیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا کیونکہ۔۔۔

سائنس اور ٹیکنالوجی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے نیا فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی S8 اور S8 پلس متعارف کرایا تو سب ہی شدت سے اس کی فروخت کا انتظار کرنے لگے۔

گلیکسی S8 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، ایڈوانس بکنگ شروع، اپنا ہینڈ سیٹ بک کرانے کیلئے یہاں کلک کریں

اپریل کو انتظار کی گھڑیاں اس وقت ختم ہوئیں جب سام سنگ نے پاکستان میں اس کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع کیا اور اب ان کی قیمتیں بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔
پاکستان میں ایڈوانس بکنگ کروانے والے صارفین 25 اپریل کو اپنا موبائل فون حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر پاکستان میں مڈ نائٹ بلیک، اورچڈ گرے اور میپل گولڈ رنگوں میں اسے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی میموری 64 جی بی ہو گی۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسا کام کرنے کی تیاری مکمل کر لی کہ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے
کمپنی کے مطابق گلیکسیS8 کی قیمت 87 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ S8 پلس کی قیمت 97 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ کمپنی نے ایڈوانس بکنگ کروانے والے صارفین کو 6 ہزار روپے کا مفت کوپن دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جس کے باعث پاکستانی صارفین کو گلیکسی S8 صرف 81 ہزار روپے میں ملے گا جبکہ گلیکسی S8 پلس 91 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔