معروف موبائل کمپنی HTCنے ایسا موبائل لانچ کردیاجسے’چھوٹا‘کیا جاسکے گا

لندن(نیوزڈیسک) موبائل کی معروف کمپنی HTCنے ایسا موبائل لانچ کیا ہے جسے سیلفی بنانے اور دیگر ایپ چلاتے ہوئے ’سکیڑا‘ جاسکے گا۔U11نامی اس موبائل میں ایج سینس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور موبائل کے کناروں پر سینسرز کااستعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے جب آپ سیلفی لینے لگیں گے تو یہ موبائل کی ایپس کو سکیڑ دیتا ہے اور آپ ایپس کو نیچے دھکیلتے ہوئے سیلفی بناسکیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں اس موبائل کے فیچرز سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کی سکرین 5.5انچ، 12میگا پکزل کیمرا، 4جی بی ریم اور اس کی میموری64جی بی ہے۔ 

اس میں Snapdragon 835 SoCپروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی بیٹری3000mAہے۔ فرنٹ کیمرے سے ایچ ڈی1080pفلم بناسکے گی اور اس کا ٹاک ٹائم تھری جی اور فور جی پر 24گھنٹے سے زائد ہے،اس کا سٹینڈ بائی ٹائم 14دن تک کا ہے۔یہ موبائل 16مئی کو لانچ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 649ڈالر رکھی گئی ہے، ایشیا میں یہ موبائل 18مئی سے فروخت کیا جاچکا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک میں اسے جون کے مہینے میں پیش کیا جائے گا۔ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی 20ویں سالگرہ پر تائیوانی کمپنی اپنے مخالفین ایپل، سام سنگ، ون پلس اور ہوآوے پر ایسا موبائل لاکر پریشر ڈالنا چاہ رہی ہے اور یہ موبائل اس سلسلے کی ایک کامیاب کوشش ہوسکتی ہے۔