”اوپو“ نے گھومنے والے کیمرے سے مزین سمارٹ فون پاکستان میں لانچ کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ چینی موبئل کمپنی ”اوپو“ نے پاکستانی مارکیٹ میں نیا سمارٹ فون ”این ون منی“ متعارف کروایا ہے۔ اس فون کی سب سے خاص بات اس ا گھومنے والا کیمرہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں لانچ کیا جانے والے ”این ون منی“ دیکھنے میں تو ”این ون“ جیسا ہی ہے تاہم اس کا سائز قدرے چھوٹا ہے۔ یہ فون 5 انچ لمبی ایل سی ڈی کا حامل ہے جس کی روزولیشن 1280x720 یعنی 720 پی ہے۔ گوکہ آج کل بہت سے سمارٹ فونز میں 1080 پی یا پھر اس سے بھی زیادہپ ریزولیشن بھی کافی اچھی ہے۔ اس فون کی سب سے خاص بات اس کا گھومنے والا کیمرہ ہے۔ جو 180 ڈگری کے زاعیہے پر گھوم کر آگے اور پیچھے دونوں طرفکے کیمروں کا کام سرانجام دیتا ہے۔ 13 میگا پکسل سنسر کے حامل اس کیمرہ کو آپ گھما کر کسی بھی تصویر کو اتارنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ عام طور پر فون کی پشت پر تو اچھا کیمرہ نصب ہوتا ہے لیکن سامنے کی جانب والا کیمرہ کچھ خاص نہیں ہوتا، تاہم ”این ون منی“ میں اسی مشکل کا حل نکالا یا ہے اور آپ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لئے فلیش لائٹ سے مزین13 میگا پکسل کیمرہ کو گھما کر استعمال کرسکتے ہیں۔