پاکستانیوں کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری، نوکیا کا اینڈرائڈ سمارٹ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، قیمت اتنی کم کہ آپ فوراً خریدنے کیلئے مارکیٹ کو دوڑیں گے

پاکستانیوں کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری، نوکیا کا اینڈرائڈ سمارٹ فون ...
پاکستانیوں کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری، نوکیا کا اینڈرائڈ سمارٹ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، قیمت اتنی کم کہ آپ فوراً خریدنے کیلئے مارکیٹ کو دوڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہ پاکستانی جو اب بھی نوکیا کمپنی سے ”پیار“ کرتے ہیں اور اس کے اینڈرائڈ سمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند ہیں تو ان کیلئے خوشخبری ہے کہ اس کمپنی کا اینڈرائڈ سمارٹ فون ”نوکیا 3“ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جس کی قیمت 16 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“
نوکیا کی جانب سے متعارف کرائے گئے 3 اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں سے یہ درمیانی قیمت والا فون ہے جو بنیادی فیچرز سے لیس اور میٹل فریم کے ساتھ ہے اور دیکھنے میں نوکیا 5 اور نوکیا 5 جیسا ہی نظر آتا ہے مگر اس میں فنگر پرنٹ سینسر نہیں دیا گیا۔ 5 انچ کی سکرین کے حامل اس فون کا ڈسپلے ایچ ڈی یعنی 720p ہے جسے دھوپ میں باآسانی دیکھنے کے قابل بنانے کیلئے پولرائزڈ سکرین بھی استعمال کی گئی ہے۔
اس میں کواڈ کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737 پراسیسر نصب ہے اور 2 جی بی ریم، 16 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ”نوگیٹ“ استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ ڈوئل سم میں بھی دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے
اس فون کے فرنٹ اور بیک دونوں پر ہی 8 میگا پکسل کا کیمرہ نصب ہے جن میں ایف 2.0 فوکل لینتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس بیک کیمرے میں دیئے گئے ہیں۔اس فون میں 2650 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ عام استعمال میں ایک سے دو دن تک چل سکتی ہے۔