تیز ترین وائی فائی انٹرنیٹ جو ایک سیکنڈ میں 60 فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرڈالے

تیز ترین وائی فائی انٹرنیٹ جو ایک سیکنڈ میں 60 فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرڈالے
تیز ترین وائی فائی انٹرنیٹ جو ایک سیکنڈ میں 60 فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)کیا آپ کا وائی فائی انٹرنیٹ ایک فلم ڈائن لوڈ کرنے میں 60 منٹ لگا دیتا ہے؟تو ایسے وائی فائی کے بارے میں کیا خیال ہے جو 60 فلمیں محض ایک سیکنڈ میں ڈاﺅن لوڈ کردے؟ جی ہاں، واقعی ایک ایسا الٹرا فاسٹ وائی فائی ایجاد ہوگیا ہے جو انفراریڈ شعاﺅں کی مدد سے وائرلیس انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے اور نہ صرف ایک سیکنڈ میں 60 فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرسکتا ہے، اور صارفین کی تعداد زیادہ ہونے سے بھی اس کی رفتار کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اینڈوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی اس ایجاد کو اب تک کا تیز ترین وائی فائی کنیکشن قرار دیا گیا ہے، جو کہ اس وقت برطانیہ میں دستیاب تیز ترین وائی فائی سے بھی 400 گنا تیز ہے۔ اس وائی فائی کنیکشن کی حیران کن رفتار 42 گیگا بائٹ فی سیکنڈ بتائی گئی ہے۔

وائی فائی سے بھی 100 گنا تیز ٹیکنالوجی آگئی، اتنا تیز انٹرنیٹ کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
نئی قسم کی وائی فائی ٹیکنالوجی کی منفرد ترین بات ڈیٹا کی منتقلی کے لئے روشنی کی شعاﺅں کا استعمال ہے۔ یہ شعائیں چھتوں پر نصب کئے گئے انٹینوں کے ایک نیٹ ورک کی مدد سے آپ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر ڈیٹا منتقل کریں گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف تیز ترین ہی نہیں بلکہ سستی بھی ہے اور اسے مینٹیننس کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
چونکہ اس وائی فائی ٹیکنالوجی میں ہر ڈیوائس کے لئے مختلف طول موج استعمال ہوگی لہٰذا جتنے بھی ڈیوائس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو جائیں اس کی سپیڈ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اور نہ ہی کوئی دوسرا نیٹ ورک اس کے کام میں مداخلت کرسکے گا۔ واضح رہے کہ وائی فائی ٹیکنالوجی کی یہ تیز ترین قسم متعارف کروانے پر تحقیق کار ڈاکٹر یو ائن اوہ کو گزشتہ ہفتے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے بھی نوازا گیا ہے۔