جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، آئندہ کوئی بھی ای میل اوپن کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، آئندہ کوئی بھی ...
جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، آئندہ کوئی بھی ای میل اوپن کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک ایسی تشویشناک خرابی کا انکشاف ہوا ہے کہ جسے استعمال کرتے ہوئے جعلساز اور ہیکر اپنی اصل شناخت چھپا کر صارفین کو دھوکے بازی اور فراڈ پر مبنی ای میل بھیج سکتے ہیں، جبکہ اس خرابی کو وائرس بھیجنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید جانئے: موبائل صارفین کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، موبائل بیٹری جو اتنی جلدی چارج ہوجائے کہ یقین نہ آئے
جی میل کے سافٹ ویئر میں اس خرابی کا سراغ امریکا کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سابق سائنسدان اور سیکیورٹی تحقیق کار یانسو نے لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ جی میل ایپ میں اگر کوئی صارف اپنے ڈسپلے نیم سے پہلے دو الٹے کومے ڈال دے تو اس کی اصل شناخت خفیہ رہے گی، اور یوں فراڈ پر مبنی ای میل بھیجنے والے گروہوں یا ہیکروں کو اس خرابی کو استعمال کرنے کا سنہرا موقع مل گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جب گوگل کو اس خرابی کی خبر دی گئی تو انہوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا، تاہم اب یہ معلوم ہوا ہے کہ گوگل اپنے صارفین کو نقصان سے بچانے کے لئے اس خرابی کے حل کے لئے کوشاں ہے۔