”سکیا پریلی“ مریخ کی سطح پر اتر گیا

”سکیا پریلی“ مریخ کی سطح پر اتر گیا
”سکیا پریلی“ مریخ کی سطح پر اتر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈارمشٹاڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی خلائی ادارے ای ایس اے کا کہنا ہے اس کا تحقیقاتی خلائی روبوٹ سکیاپریلی مریخ کی سطح پر اتر گیا ہے۔ جرمنی کے شہر ڈارمشٹاڈ میں ای ایس اے کے مرکز میں سائنسدانوں نے مشن کی کامیابی پر خوش کا اظہار کیا۔ سطح پر اترنے سے کچھ لمحے پہلے روبوٹ سے آنے والے سگنل رک گئے تھے۔

مشن ایکسومارس کے سربراہ پابلو فیری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کیا سطح پر اترتے ہوئے روبوٹ کو نقصان پہنچا ہے کہ نہیں۔ 50 کروڑ کلومیٹر سفر طے کر کے مریخ پہنچنے والا روبوٹ اس کی سطح میں سوراخ کر کے وہاں زندگی کے آثار کا کھوج لگائے گا۔”سکیا پریلی“ مریخ پر اترنے سے پہلے اپنی رفتار کو اکیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹے سے صفر پر لیا ،اس مقصد کے لئے اس نے بہت سے راکٹ اور پیرا شوٹ استعمال کئے۔