کیا آئی فون کو مائیکروویومیں چارج کیا جاسکتا ہے؟

کیا آئی فون کو مائیکروویومیں چارج کیا جاسکتا ہے؟
کیا آئی فون کو مائیکروویومیں چارج کیا جاسکتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے ساتھ ہی نیا آپریٹنگ سسٹم ios8 بھی متعارف کروایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی لوگوں کو بے وقوف بنانے والوں نے بھی اپنی شعبدہ بازی تیز کردی ہے۔ ایک ایسا ہی فراڈ اشتہار آج کل ٹوئٹر اور دیگر ویب سائٹوں کے ذریعے عام کیا جارہا ہے جس میں ایپل کمپنی کا نام لے کر یہ جھوٹا پیغام پھیلایا جارہا ہے کہ آپ ios8 والے آئی فون کو اپنے عام مائیکروویو اوون میں رکھ کر چارج کرسکتے ہیں۔
دھوکہ بازوں نے یہ اشتہار انتہائی مہارت سے تیار کیا ہے جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ کمپنی نے جاری کیا ہے کہ اس میں wave نامی خوبی کا تعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد فون کو مائیکرو ویو کے ذریعے چارج کرنا بتایا گیا ہے۔ اس اشتہار میں لکھا ہے کہ فون کو جلدی چارج کرنے کیلئے اسے مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر تقریباً ڈیڑھ منٹ تک چارج کریں اور یہ احتیاط بھی بتائی گئی ہے کہ پانچ منٹ سے زیادہ چارج نہ کریں۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کوئی بھی معلومات درکار ہوں تو صرف اور صرف کمپنی کی ویب سائٹ Apple.com پر انحصار کریں۔