کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ کس نے ایجاد کیا ؟کہانی جان کر آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک)آپ روزانہ انٹر نیٹ کا آزادنہ استعمال کرتے ہیں، کبھی کسی سے بات کرتے ہیں تو کبھی کسی کی تصویر لائیک کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ انٹرنیٹ موجودہ شکل میں کیسے ہم تک پہنچا ہے اور وہ کون سا شخص تھا جس نے انٹرنیٹ ایجاد کیا۔تو اس کا جواب بہت سادہ ہے کہ انٹرنیٹ کسی فرد واحد کی ایجاد نہیں بلکہ اس میں ہر سائنسدان نے اپنی قابلیت کے حوالے سے حصہ ڈال کر دنیا کو ایک ’گلوبل ویلج‘ بنا دیا ہے۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے قریب
آئیے آپ کو انٹرنیٹ بنانے والے افراد اور اداروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ روس اور امریکہ کے درمیان ایک سرد جنگ کا آغاز 1950ءکی دہائی سے ہوچکا تھا اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے ٹیکنالوجی اور جنگی میدان میں مقابلہ جاری تھا۔4اکتوبر1957ءکو روس نے خلا میں پہلا راکٹ ’سپیٹنک I‘بھیج دیا اور اس موقع پر امریکہ کو بہت ہزیمت محسوس ہوئی اور امریکی حکومت نے Advanced Research Project Agencyنامی ادارے کی بنیاد رکھی جس کا مقصد نہ صرف دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی پیشرفت پر نظر رکھنا تھا بلکہ امریکہ کو بھی ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا تھا۔لیکن اس مقصد کے لئے ضروری تھا کہ ادارے اور یونیورسٹیاں آپس میں کونیکٹ ہو سکیں۔J. C. R. Licklider نامی شخص نے مختلف کمپیوٹرزکو آپس میں جوڑنے کا نظریہ پیش کیاجس میں تین تعلیمی اداروں یعنی Santa Monica, the University of California, Berkeleyاور MITکو آپس میں جوڑا گیا۔لیکن اس نیٹ ورک میں یہ مسئلہ درپیش تھا کہ جب دو ادارے آپس میں بات کرتے تو تیسرے سے بات کرنے کے لئے دونوں کو آپس میں رابطہ ختم کرکے پھر تیسرے سسٹم سے کونیکٹ ہونا پڑتا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹرانسفر کے دوران اگر رابطہ منقطع ہوجاتا تو پھر تمام عمل نئے سرے سے کیا جاتا لہذا اس بات کا حل یہ نکالا گیا کہ ڈیٹا کی ٹرانسفرپیکٹ کی صورت میں کی جائے۔امریکی ادارے ARPANET نے ان تمام نظریات کو لے کر 1969ءمیں چار اداروں یعنی University of California, Santa BarbraاورLos Angeles, سٹینفورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف یوٹا کو آپس میں جوڑا۔سائنسدانوں نے ٹیلی فون کاس استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کی اور ساتھ ساتھ جو لفظ ٹائپ کرتے وہ فون پر کنفرم کرتے کہ آیا وہ لفظ دوسروں کو نظر آرہا ہے لیکن صرف تین الفاظ ٹائپ کرنے کے بعد یہ نیٹ ورک بیٹھ گیا۔اس نیٹ ورک پر کام جاری رہا اور1972ءتک ARPANET سے منسلک کمپیوٹرز کی تعداد 23ہوچکی تھی اور ساتھ ہی ای میل کا نظریہ بھی سامنے آچکا تھا جس میں@کا سائن شامل کرلیا گیا تھا۔ڈیٹا ٹرانسفر کے لئے پروٹوکولز کا استعمال کیا جاتا ہے اور انٹر نیٹ پر سب سے مشہور پروٹوکول TCP/IPہیں جن کے استعمال سے مختلف طرح کے کمپیوٹر آپس میں ڈیٹا منتقل کرتے ہیں ۔Vint Cerf اورBob Kahnکو بابائے انٹرنیٹ بھی کہاجاتا ہے نے کمپیوٹر ز کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کا مسئلہ TCP/IPکی ایجاد اور اسے بہتر بنا کر حل کیا۔پھر وہ دن بھی آیا جب 1جنوری1983ءکو TCP/IPکوARPANET کے ڈیٹا ٹرانسفر پروٹوکول بنا دیا گیا۔1983ءہی میں Paul Mockapetris نے ڈومین کا مسئلہ حل کرتے ہوئے DNSکا نظریہ متعارف کروایا یعنی کسی ویب سائیٹ کو IPایڈریس سے یاد رکھنے کی بجائے اسے کوئی باقاعدہ نام دے دیا جائے۔پھر1989ءمیں ایک یورپی سائنسدان Tim Berners-Leeنے wwwکا نظریہ پیش کیا اور پھر 1993ءمیں Marc Andreessenنے انٹرنیٹ کی تاریخ کا پہلا براﺅزر Mosiacکے نام سے بنایا۔آپ کو یہ بات بھی بہت دلچسپ معلوم ہوگی کہ Symbolics.com نامی ویب سائیٹ وہ پہلی سائیٹ ہے جسے 15مارچ1985ءکو رجسٹر کروایا گیا۔