موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا

موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا
موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موبی لنک اور وارد کے ضم ہونے کے بعد اب بالآخر وہ خبر بھی آ ہی گئی ہے جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ جی ہاں! اب موبی لنک نے وارد کے نمبروں پر کالز کو بھی ”آن نیٹ“ کر دیا ہے۔

وارد اور موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، 3G اور 4G سے متعلق ایسا کام شروع ہو گیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا
وارد اور موبی لنک کے کامیاب انضمام کے بعد دونوں کمپنیوں کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دیگر معاملات کو ضم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ جہاں وارد صارفین اب 3G انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں وہیں موبی لنک صارفین کو 4G نیٹ ورک کی سہولت مہیا کی جا چکی ہے۔
بالکل اسی طرح آج موبی لنک نے منتخب پیکیجز کے ذریعے وارد کے نمبروں پر کال کو بھی ”آن نیٹ“ کر دیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر موبی لنک نمبر سے کسی موبی لنک نمبر پر ایک منٹ کی کال کیلئے 2 روپے خرچ آتا ہے تو اب وارد کے نمبر پر ایک منٹ کی کال کرنے کیلئے بھی صرف 2 روپے خرچ ہی آئے گااور کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ یہ آفر ابتدائی طور پر منتخب پیکیجز کے تحت دی گئی ہے جو مندرجہ ذیل تصویر میں موجود ہیں اور ان کے علاوہ کسی بھی پیکیج پر یہ سہولت میسر نہیں ہے۔

ٹیلی نار نے 4G ڈیوائسز متعارف کرا دیں، انتہائی کم قیمت میں اتنا ڈیٹا کہ صارفین کی خوشی کی حد نہ رہی
اگرچہ یہ اقدام ابتدائی طور پر پوسٹ پیڈ صارفین کیلئے اٹھایا گیا ہے لیکن بہت جلد پری پیڈ صارفین کیلئے بھی اس سہولت کی دستیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں کے مکمل انضمام میں 6 ماہ کے قریب کا وقت لگ سکتا ہے جس کے بعد تمام صارفین ایک ہی کمپنی کے تحت ہوں گے جن پر ایک ہی طرح کے کال، میسج اور انٹرنیٹ چارجز لاگو ہوں گے۔ موبی اور وارد کے کسٹمرز ایک دوسرے کے نمبروں پر ایک ہی ریٹ کے تحت رابطہ کر سکیں گے۔