نوٹ 7 کے بعد ایک اور سمارٹ فون پھٹ گیا، گاڑی بھی جل گئی، یہ کس کمپنی کا ہے؟ جان کر آپ کے چھکے چھوٹ جائیں گے

نوٹ 7 کے بعد ایک اور سمارٹ فون پھٹ گیا، گاڑی بھی جل گئی، یہ کس کمپنی کا ہے؟ جان ...
نوٹ 7 کے بعد ایک اور سمارٹ فون پھٹ گیا، گاڑی بھی جل گئی، یہ کس کمپنی کا ہے؟ جان کر آپ کے چھکے چھوٹ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل اور سام سنگ کے درمیان کڑا مقابلہ رہتا ہے اور دونوں کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے جدید تر ٹیکنالوجی متعارف کراتی رہتی ہیں لیکن اب دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک ایسے معاملے میں مقابلہ شروع ہو گیا ہے جس سے سب ہی بچنا چاہتے ہیں۔

نوٹ 7 کی پیداوار اور فروخت مستقل طور پر بند کر رہے ہیں: سام سنگ
گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے کے بعد اس کی پیداوار اور فروخت بند ہونا شائد ایپل کو بالکل بھی پسند نہیں آیا اور وہ کسی بھی طور پر اس سے پیچھے نہیں رہنا چاہتی اور شائد یہی وجہ ہے کہ اب ایپل کا آئی فون 7 بھی پھٹنا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص کا بالکل نیا آئی فون 7 دھماکے سے پھٹ گیا اور یہی نہیں بلکہ جس گاڑی میں وہ پھٹا وہ بھی جل کر بھسم ہو گئی۔

میٹ جونز آسٹریلیا میں سرفنگ کا استاد ہے، جس نے اپنے آئی فون 7 کو جینز میں لپیٹ کر اپنی گاڑی میں چھوڑ دیا اور ساحل پر سرفنگ کی کلاس لینے چلا گیا۔ ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میٹ نے بتایا کہ جب وہ واپس آیا تو گاڑی دھویں سے بھر چکی تھی۔ جب اس نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ اس کی جینز میں سے دھواں نکل رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی گاڑی کے انٹیرئیر نے بھی آگ پکڑ لی۔

صارفین نوٹ7 کا استعمال فوراً بند کر دیں: سام سنگ
واقعے سے متعلق جب ایپل سے رابطہ کیا گیا تو کمپنی نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اس سے زیادہ کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔