اگر آپ بھی ’گوگل کروم انٹرنیٹ براﺅزر‘ استعمال کرتے ہیں تو اگلی مرتبہ کھولنے سے پہلے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی ’گوگل کروم انٹرنیٹ براﺅزر‘ استعمال کرتے ہیں تو اگلی مرتبہ ...
اگر آپ بھی ’گوگل کروم انٹرنیٹ براﺅزر‘ استعمال کرتے ہیں تو اگلی مرتبہ کھولنے سے پہلے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے تو اس کا الزام آپ اپنے براﺅزر”گوگل کروم“ کو دے سکتے ہیں کیونکہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ گوگل کروم دیگر براﺅزر کی نسبت بہت زیادہ بیٹری خرچ کرتا ہے لہٰذا جن لیپ ٹاپس میں گوگل کروم استعمال کیا جا رہا ہو ان کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے۔ روزنامہ پاکستان کی انگریزی ویب سائٹ (en.dailypakistan.com.pk)کے مطابق مائیکروسافٹ کے ایک حالیہ بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کروم بہت اعلیٰ براﺅزر ہے مگر بیٹری زیادہ استعمال کرنا اس کی ایک بڑی خامی ہے۔ کمپنی نے ایک خاص پاور مانیٹرنگ سافٹ ویئر کے ذریعے چاروں براﺅزرز مائیکروسافٹ ایج (Microsoft Edge)، گوگل کروم، فائرفوکس اور اوپرا(Opera)کو چیک کیا کہ وہ کتنی بیٹری استعمال کرتے ہیں۔کمپنی نے ان چاروں براﺅزرز پرکئی ٹیب (Tab)کھول کر ایک جیسی ویب سائٹس کھولیں۔

اب آپ فون سے میسج بھیجنے کے بعد بھی اس میں تبدیلی کرسکتے ہیں، وہ سہولت جس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، متعارف کروادی گئی

ان ویب سائٹس میں فیس بک، گوگل، یوٹیوب، ایمازون، وکی پیڈیاو دیگر شامل ہیں۔کمپنی کے بلاگ کے مطابق مائیکروسافٹ ایج سب سے کم پاور استعمال کرنے والا براﺅزر ثابت ہوا جو گوگل کروم کی نسبت 70فیصدجبکہ فائرفوکس کی نسبت 43فیصد کم بجلی خرچ کر رہا تھا۔ بلاگ کے مطابق جس لیپ ٹاپ پر تجربہ کیا گیا اس پر مائیکروسافٹ ایج براﺅزر استعمال کرتے ہوئے بیٹری 7گھنٹے 20منٹ چلی۔ گوگل کروم استعمال کرتے ہوئے بیٹری نے سب سے کم 4گھنٹے 19منٹ وقت نکالا اور اوپرا براﺅزر استعمال کرتے ہوئے بیٹری 6گھنٹے 18منٹ چلی۔