ایچ ایم ڈی گلوبل کا نوکیا 3310 اور نئے سمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کرنے کا اعلان

ایچ ایم ڈی گلوبل کا نوکیا 3310 اور نئے سمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کرنے کا ...
ایچ ایم ڈی گلوبل کا نوکیا 3310 اور نئے سمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کیلئے ایچ ایم ڈی گلوبل کے نائب صدر پیر ایکمن نے نوکیا کے متعارف کرائے جانے والے نئے سمارٹ فونز اور نوکیا 3310 کا نیا ورژن اگلے 3 ماہ کے دوران پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نوکیا کی دھماکے دار واپسی، موبائل ورلڈ کانگریس میں 3 نئے سمارٹ فون متعارف کرا دئیے
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”پاکستان ہمارے لئے بہت اہم مارکیٹ ہے، نوکیا کے نئے سمارٹ فونز نوکیا3,5,6 اور 3310 کے نیا ورژن کی فروخت سے صارفین کو بیش قیمت حریف ملے گا۔“
ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کے نام سے سمارٹ فونز مارکیٹ میں لانے کیلئے نوکیا اور فاکس کون کے ساتھ معاہدہ کیا اور اب یہی کمپنی نئے سمارٹ فونز بنا رہی ہے۔ نوکیا 6 دسمبر 2016ءمیں متعارف کرایا گیا۔


یہ سمارٹ فون جب فروخت کیلئے پیش کیا گیا تو چند ہی ہفتوں میں اس کے 10 لاکھ آرڈرز بک کئے گئے اور مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش ہونے کے صرف 23 سکینڈز میں ہی تمام فون فروخت ہو گئے۔

سب سے مشہور فون نوکیا 3310 کی نئے ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ واپسی
اس سمارٹ فون نے ناصرف چین میں تہلکہ مچا دیا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایک بہترین تاثر قائم کیا اور کم بجٹ میں بہترین سمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند صارفین نے اسے بہترین کاوش قرار دیا۔