اب پاکستانیوں کو ٹریفک جام میں پھنسنا نہیں پڑے گا، گوگل نے شاندار سروس کا آغاز کردیا

اب پاکستانیوں کو ٹریفک جام میں پھنسنا نہیں پڑے گا، گوگل نے شاندار سروس کا ...
اب پاکستانیوں کو ٹریفک جام میں پھنسنا نہیں پڑے گا، گوگل نے شاندار سروس کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا ایک ایسا فیچر تھا جس سے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک عرصے سے صارفین استفادہ کر رہے تھے مگر پاکستان میں وہ فیچر تاحال متعارف نہیں کروایا گیا تھا اور پاکستانی بڑی بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ اب پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل نے وہ مفید فیچر پاکستان میں بھی متعارف کروا دیا ہے۔ اس فیچر کا نام لائیو ٹریفک(Live Traffic) ہے جو گوگل میپس (Google Maps)کے ذریعے دوران سفر صارفین کی رہنمائی کرتا ہے اور انہیں کسی بھی روٹ پر ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتا ہے۔ اب آپ کو کسی روٹ پر ٹریفک کی صورتحال نہیں بھی معلوم تو آپ گوگل کے لائیو ٹریفک فیچر کے ذریعے اسے جان سکتے ہیں۔
جس سڑک پر آپ جا رہے ہیں اگر اس پر آگے ٹریفک جام ہے تو لائیو ٹریفک آپ کو اس سے مطلع کر دے گا اور آپ کو متبادل راستہ بھی بتائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتائے گا کہ منزل پر پہنچنے میں کس راستے سے آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ فی الحال یہ فیچر پاکستان کے چند مخصوص شہروں میں متعارف کروایا گیا ہے مگر جلد ہی پاکستان کے دیگر شہر بھی اس میں شامل کیے جائیں گے۔

مزید جانئے: گوگل نے ایسی شاندار سروس متعارف کروادی جو آپ کے بہت سے پیسے اور وقت بچاسکتی ہے
اس فیچر سے استفادہ کرنے کے لیے آپ گوگل کے مینیو(Menu) میں جائیں اور وہاں ٹریفک(Traffic)کے بٹن پر کلک کر دیں۔ یہ سہولت گوگل کی موبائل فون ایپلی کیشن اور ویب سائٹ دونوں پر دستیاب ہے۔ جب آپ اس میں اپنی مطلوبہ منزل کا پتہ ڈالیں گے تو یہ نیلی لائن کے ذریعے آپ کو راستہ بتا دے گا۔ اس کے علاوہ کچھ لائنیں پیلی اور کچھ سرخ ہوں گی۔ صارفین پیلی لائنوں پر تو جا سکتے ہیں مگر سرخ لائن والی سڑک پر جانے کی کوشش ہرگز نہ کیجیے گا کیونکہ آپ کو ٹریفک جام ، کسی حادثے یا تعمیراتی کام کی وجہ سے وہ سڑک بند ملے گی۔