ویڈیوز دیکھنے کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف

ویڈیوز دیکھنے کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف
ویڈیوز دیکھنے کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) صارفین کو ان کی پسند کی ویڈیوز دکھانے کیلئے سام سنگ نے نئی ایپ Milk Video متعارف کروادی ہے جو صارف کی دلچسپیوں پر نظر رکھتے ہوئے خود ہی اس کی تفریح کیلئے مناسب ترین ویڈیوز پیش کرے گی۔

سائنسدانوں نے موبائل کی بیٹری چارج کرنے کا غلیظ ترین طریقہ دریافت کرلیا
اس سے پہلے کمپنی Milk Music نامی ایپ متعارف کرواچکی ہے اور نئی ایپ اسی کی طرز پر سٹریمنگ ویڈیوز دکھائے گی۔
یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صارف کے پسند سے واقف ہوتی جائے گی اور میوزک، کامیڈی، لائف سٹائل اور تفریحی ویڈیوز کو علیحدہ علیحدہ گروپوں میں تقسیم کرکے پیش کرے گی۔ یہ ایپ متعلقہ ویڈیوز کو انٹرنیت کی لاکھوں کی ویب سائٹوں سے اکٹھا کرے گی جبکہ سام سنگ کی طرف سے ایکسلوزو ویڈیوز بھی پیش کی جائیں گی یعنی جو کسی بھی اور ویب سائٹ پر دستیاب نہ ہوں گی۔

اینڈرائڈ کی وہ باتیں جو آئی فون رکھنے والے دوستوں کو حسد میں مبتلا کر دیں گی
یہ ایپ سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو، نوٹ تھری، نوٹ فور، گلیکسی میگا، گلیکسی ایچ فیبلٹ، گلیکسی ایس تھری، ایس فور اور ایس فائیو موبائل فون کیلئے امریکہ میں پیش کی جاچکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی آمد جلد متوقع ہے۔

سائنسدانوں نے دہشتگردوں کا توڑ ڈھونڈ لیا