موبی لنک صارف سے ہزاروں روپے لوٹتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ایسی تفصیل منظر عام پر کہ آپ کا موبائل کمپنیوں پر سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا

موبی لنک صارف سے ہزاروں روپے لوٹتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ایسی تفصیل منظر عام ...
موبی لنک صارف سے ہزاروں روپے لوٹتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ایسی تفصیل منظر عام پر کہ آپ کا موبائل کمپنیوں پر سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ جدید ترین دور میں بھی پاکستانی عوام کمپنیوں کی لوٹ مار کا شکار ہیں،جس کی بنیادی وجہ صارف حقوق سے ناآشنائی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال موبائل آپریٹر کمپنی موبی لنک کی لوٹ مار کے حوالے سے سامنے آئی ہے جس کے مطابق بیرون ممالک رہنے والوں سے رومنگ کے نام پر اضافی چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔

موبی لنک بیرون ممالک مقیم افراد کے موبائل بیلنس سے بوگس کال چارجز کی کٹوتیوں کی مرتکب پائی گئی ہے۔قیام کے دوران کالز کرنے والوں سے چارجز کی میں بیلنس سے بھاری کٹوتیاں کررہی ہے۔ایمسٹرڈم میں ہیڈ آفس رکھنے والی موبی لنک اس وقت دنیا کے چودہ ممالک میں سہولتیں فراہم کررہی ہے، حال ہی میں وارد ٹیلی کام خریدنے کے بعد پاکستان میں اس کے صارفین کی تعداد پینالیس ملین تک پہنچ گئی ہے جو پاکستانی موبائل صارفین کا چھتیس فیصد ہیں۔چنانچہ اس کی جانب سے صارفین سے لوٹ مار حیرت ناک ہے۔

موبائل کمپنیوں کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور ایسے ہی واقعات کی کہانی اپنے موبائل پر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عرصے سے موبی لنک کنکشن استعمال کرنے والے عبداللہ نامی شہری نے کئی سال سے پوسٹ پیڈ کنکشن خرید رکھا ہے جو ان کے بیرون ملک قیام کے دوران بھی ایکٹو رہتا ہے،فلپائن سے واپسی پر عبدل پر انکشا ف ہوا کہ موبی لنک نے ان کے بل میں پچاس منٹ کی کال کے چودہ ہزار روپے بھی شامل کردیئے ہیں حالانکہ انہوں نے ایسی کوئی کال کی ہی نہیں بلکہ بل میں کال کا جو وقت درج ہے اس وقت ان کی پرواز فضا میں تھی۔صورتحال کا علم ہوتے ہی عبدل نے کمپنی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیالیکن تمام تر صورتحال جاننے کے بعد کمپنی کے نمائندے مصر رہاکہ عبدل کے فون سے کال کی گئی ہے۔متذکرہ صارف نے جب کال ریکارڈ چیک کرنے کا کہا تو وہی وقت بتایا گیا جس وقت پرواز فضا میں تھی۔فراڈ کا احساس ہوتے ہی عبدل نے کال وصول کرنے والے نمبر کا ریکارڈ بھی حاصل کیا لیکن وہاں اس کال کا کوئی اندراج ہی نہیں تھا۔اپنی تصدیق کے بعد عبدل نے دوبارہ موبی لنک سے باقاعدہ ثبوت کے ساتھ رابطہ کیا تو کمپنی نے مجبورا آی¿ندہ بل میں صرف پانچ ہزار روپے کی کمی کی حامی بھرلی لیکن رقم کی واپسی سے پھر بھی انکار ہی کیا گیا۔

موبی لنک کی اسی دونمبری کی تفصیلی خبرانگریزی زبان میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

عبدللہ کے مطابق اس صورتحال سے وہ سمجھتے ہیں کہ صرف وہی اس دھوکہ دہی اور لوٹ مار کا نشانہ نہیں بنے بلکہ دیگر صارفین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ایسی صورت میں ایک عام صارف کے پاس ادائیگی کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہوتا۔حالیہ کمپنی رپورٹ کے مطابق موبی لنک کے منافع میںبتدریج کمی ہورہی ہے اور اس نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے لوٹ مار کے ہتھکنڈے شروع کردیئے ہیں۔رولز کے مطابق بل میں کسی بھی کال کے غلط اندراج اور وصولی پر صارف کو وہ رقم واپس کی جاتی ہے لیکن سوال ہے کہ موبی لنک نے کتنے صارفین کو یہ سہولت دی؟موبی لنک کا ہر صارف کسی نہ کسی موقع پر اس لوٹ مار کا شکار ہوا ہے۔اگر آپ بھی اس لوٹ مار کا نشانہ بنے ہیں تو آپ ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں،ہم آپ کی آواز بھی اسی فورم پر اٹھائیں گے۔