معاہدے سے انحراف پر مائیکروسافٹ نے نوکیا کو خیبرباد کہہ دیا

معاہدے سے انحراف پر مائیکروسافٹ نے نوکیا کو خیبرباد کہہ دیا
معاہدے سے انحراف پر مائیکروسافٹ نے نوکیا کو خیبرباد کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے نوکیا کے نام سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے ،اب نوکیا کے سمارٹ فون ”مائیکروسافٹ لیمیا“ کے نام سے فروخت ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں مائیکرو سافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.2 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا، نوکیا کا نان موبائل فون یونٹ مائیکرو سافٹ کے پاس نہیں ہے اور یہ نوکیا کا نام استعمال کرتارہے گا۔ مائیکرو سافٹ نے نوکیا فرانس کے فیس بک صفحے پر برانڈ کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کو بتدریج تبدیل کردیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ اعلان اس معاہدے کے برعکس کیا گیا ہے جس میں موبائل مصنوعات کو آئندہ دس سال تک نوکیا کے نام سے ہی فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔