ایپل کا ایک اور سیکنڈل ،صارفین لٹنے لگے

ایپل کا ایک اور سیکنڈل ،صارفین لٹنے لگے
ایپل کا ایک اور سیکنڈل ،صارفین لٹنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی نے حال ہی میں آئی فون6 کے ساتھ رقم کی ادائیگی کی سروس متعارف کروائی مگر اس کے سامنے آتے ہی اس کی خامیوں نے دھوم مچا دی ہے۔ تازہ انکشافات کے مطابق ایپل پے کے زریعے ادائیگی کرنے والے متعدد لوگوں کی رقم دو دفعہ کاٹ لی گئی ہے۔
”ایپل پے“ کے ذریعے آئی فون موبائل کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی چیز کی خریداری کے بدلے رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ اس سروس میں امریکن ایکسپریس ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ کی معلومات ذخیرہ ہو سکتی ہیں اور پھر فون پر فنگر پرنٹ سروس استعمال کرتے ہوئے لمحوں میں ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این کے رپورٹر سیموئیل برک کے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش آیا تو انہوں نے بنک آف امریکہ اور ایپل سے رابطہ کیا جس پر یہ مسئلہ قبروں کا موضوع بن گیا ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف بنک آف امریکہ کے صارفین کو پیش آرہا ہے جبکہ بنک کا کہنا ہے کہ یہ ایپل کا مسئلہ ہے۔