دنیا کی بہترین موبائل ایپس کتنی رقم کماتی ہیں؟جواب جا ن کر آپ کا بھی دل چاہے گا کہ ایپ ڈویلیپر بن جائیں
نیویرک(نیوزڈیسک)آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گذشتہ سال ایپ ڈویلپرز نے اتنے پیسے کمائے ہیں جتنا ہالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی نہیں کمائے۔صرف 2014ءمیں مختلف ایپس نے 10ارب ڈالر(1000ارب روپے) کمائے ۔کمپنی Asymco کا کہنا ہے کہ ’ایپ سٹور ‘نے 2008ءسے اب تک 25ارب ڈالر کمائے ہیں اور یہ آمدن بڑھتی جا رہی ہے۔کئی مشہور ایپس اور گیمز دنیا بھر میں اس حد تک مقبول ہوئے اور ان کی آمدن اتنی بڑھی کہ کئی لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔اینگری برڈ ،کینڈی کرش اور ہنگر گیمز ان ایپس میں سر فہرست رہیں۔
وہ ملک جہاں قیدیوں کو کتاب پڑھنے پر جلد رہائی ملے،جاننے کیلئے کلک کریں
اینگری برڈ کے ڈویلیپر اس وقت ٹام کروز سے بھی زیادہ کما چکے ہیں۔Asymco کا مزید کہنا ہے کہ ایک درمیانے درجہ کی ایپ کا ڈویلیپر کسی بھی درمیانے درجے کے ہالی ووڈ اداکار سے زیادہ کمائی کرتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایپ ڈویلیپر بہت اچھی کمائی کر رہے ہیں اور یہ کام اداکاری سے بھی بہتر ہوگیا ہے۔