ایپل کمپنی کا وہ فیچر جو اب تک آئی فون کےتمام ماڈلز میں تھالیکن آئی فون 7 میں نہیں ہوگا
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فونز اور آئی پیڈز میں ”ہوم“ کا بٹن لازمی ہوتا ہے لیکن ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ماڈل آئی فون 7میں ”ہوم“ کا بٹن ختم کر دے گا جس سے آئی فون کا پورا فرنٹ سکرین پر مشتمل ہو گا۔ اس سے قبل سکرین کے نیچے کافی جگہ ہوم کے بٹن نے گھیری ہوتی تھی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں بٹن کی جگہ سکرین میں فنگرپرنٹ سنسر لگایا جائے گاجس سے ہوم کے بٹن کا کام لیا جاسکے گا۔ ایپل نے آئی فون کے اس نئے ماڈل کی چوڑائی میں بھی واضح کمی کی ہے۔
ایپل نے آئی فون 7میں ”فورس ٹچ سکرین بھی متعارف کروائی ہے جس پر لانگ پریس“ کرکے مزید مینوز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس سکرین میں ایک اور خصوصیت بھی رکھی گئی ہے کہ پہلے تو موبائل فون کا ایک مخصوص حصہ کال آنے یا بٹن دبانے پر تھرتھراتا(Vibrate)کرتا تھا لیکن آئی فون 7کی پوری سکرین وائبریٹ کرے گی۔ آئی فون کے اس نئے ماڈل میں 1080پکسل فرنٹ کیمرہ انسٹال کیا گیا ہے جو بہترین ایچ ڈی ویڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ موجودہ ماڈلز آئی فون 6اور آئی فون6پلس میں یہ کیمرہ 720پکسل کی طاقت کا حامل ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایپل کا آئی فون 2017ءمارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔