فیس بک کی وہ سیٹنگز جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیئے

فیس بک کی وہ سیٹنگز جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیئے
فیس بک کی وہ سیٹنگز جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)فیس بک ہم تمام لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن سیٹنگز کا صحیح طریقے سے علم نہ ہونے کی وجہ سے اجنبی ہماری پروفائل سے کچھ چیزیں چرا سکتے ہیں۔آئیے آپ کو فیس بک کی سیٹنگز کے بارے میں وہ باتیں بتاتے ہیں جن کا علم ہونا آپ کو ضروری ہے۔ اپنی سکرین کے دائیں طرف لاک کے نشان پر کلک کریںاورsee more settingsپر کلک کریں۔
اب آپ Privacy Settings and Toolsمیں چاہیں تو سیٹنگ کو only meپر تبدیل کردیں۔آپ چاہیں تو اپنی پوسٹ کو لمٹیڈ کرتے ہوئے صرف اپنے تک محدود کرسکتے ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو فرینڈ ریکوئسٹ سے بچنے کے لئے Who can send you friend requestsمیں بھی تبدیلی کرسکتے ہیں اور چاہیں تو اسے بالکل ختم کردیں یا پھر اپنے Friends of friendsتک محدود کردیں۔
اگر آپ غیر ضروری میسجز سے بچنا چاہتے ہیں تو فلٹر لگا کر اسے Whose messages do I want filtered into my inbox میں Strictکو سیلیکٹ کر لیں اور غیر ضروری میسجز سے بچیں۔

حیر ت انگیز سمارٹ واچ جس کی سکرین غائب ہو جائے
اپنے آپ کو مزید محفوظ بنانے کے لئے آپ چاہیں تو "Who can look you up using the email address you providedمیں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اسے Friendsپر کردیں ،اس طرح ہر کوئی آپ کو سرچ نہیں کرپائے گا۔
یہ ایک انتہائی اہم سیٹنگ ہے اور اگر آپ Do you want other search engines to link to your Timelineان چیک کردیں تو کوئی بھی سرچ انجن آپ کی ٹائم لائن تک رسائی نہیں پائے گا۔
Timeline and Tagging Settingsمیں آپ چاہیں تو دوستوں کو اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کرنے سے روک سکتے ہیں،بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ سیٹنگ میں Only meکرنا ہے۔
Who can follow meمیں آپ چاہیں تو اسے بھی فرینڈز تک محدود کرسکتے ہیں۔
Advertsمیں آپ چاہیں تو فیس بک کے اشتہارات میں اپنے آپ کو ٹیگ ہونے سے روک سکتے ہیں۔
اب آپ بآسانی فیس بک استعمال کرسکتے ہیں اور کوئی آپ پر نظر بھی نہیں رکھ سکے گا۔