کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے ...

dfaدسفا

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) اپنے دوستوں اور گھر والوں سے رابطہ رکھنا ہو یا اہم کاروباری معاملات کی خبر گیری کرنا ہو، ہم ان سب کاموں کیلئے موبائل فون کی سہولت پر انحصار کرتے ہیں، لیکن آج کل کمپنیوں نے اشتہاری بازی اور بعض جعلسازوں نے اپنی جعلسازی کیلئے بھی موبائل فون کا استعمال شروع کردیا ہے، اور ہمارے دوستوں عزیزوں سے زیادہ کالز اور میسجز اشتہار بازوں اور جعلسازوں کی طرف سے آرہے ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اکثر لوگوں کیلئے تو موبائل فون سہولت کی بجائے درد سر بن گیا ہے، اور مزید مصیبت یہ ہے کہ یہ پریشانی وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہے۔ خوش قسمتی سے اب اس مسئلے کا ایک نہایت اعلیٰ توڑ بھی میسر ہو چکا ہے اور موبائل فون صارفین تیزی سے اس کی جانب مائل ہورہے، اور جہاں ایک طرف صارفین کی زندگی آسان ہورہی ہے وہیں ناپسندیدہ میسجز اور کالز کرنے والے بھی پریشان ہیں کہ ان کا کاروبار ٹھپ ہورہا ہے۔
ناپسندیدہ، ان چاہی اور اشتہاری کالز اور میسجز کا قلع قمع کرنے کیلئے اب موبائل فون صارفین ٹروکالر (Truecaller) اور ٹرو میسنجر (Truemessenger) ایپ استعمال کررہے ہیں، جنہیں موبائل فون کی دنیا میں بڑا انقلاب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ ٹرو کالر ایپ انسٹال کریں اور کوئی بھی نامعلوم کالر، ناپسندیدہ کالر یا اشتہار بازی کرنے والا کالر آپ کو کبھی تنگ نہیں کرسکے گا۔ اسی طرح ٹرو میسنجر کی مدد سے آپ اشتہاری اور دھوکہ بازی پر مبنی میسجز سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
ان ایپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک موبائل فون صارف سمیر نے بتایا کہ وہ نامعلوم کالز اور ناپسندیدہ میسجز کے ہاتھوں سخت تنگ تھے۔ ان کا کہنا تھا ”نماز کے دوران، کھانا کھانے کے دوران اور اہم میٹنگز کے دوران بھی اس مصیبت کی وجہ سے ہمہ وقت دھیان فون کی طرف رہتا تھا، مگر جب سے ٹرو کالر اور ٹرو میسنجر کو انسٹال کیا ہے، گویا زندگی میں سکون آگیا ہے۔“
دراصل ان ایپس کے پاس سپیم نمبروں کا وسیع ذخیرہ ہے اور جونہی کوئی آپ کو کال یا میسیج کرتا ہے تو یہ معلوم کرلیتی ہیں کہ اس کا نمبر سپیم فہرست میں تو شامل نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹروکالر اور ٹرو میسنجر نہ صرف ہر ناپسندیدہ کال اور میسج کو پکڑلیتی ہے اور آپ کو اس سے محفوظ رکھتی ہے، بلکہ انتہائی ذہانت کے ساتھ آپ تک صرف آپ کے مطلوبہ میسج اور کالز ہی پہنچاتی ہے۔
دنیا بھر کے کروڑوں دیگر صارفین کی طرح آپ بھی ایپ سٹور سے یا ویب سائٹ http://www.truecaller.com/download سے ٹرو کالر ایپ انسٹال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ٹرو میسنجر کو انسٹال کرنے اور اس کے متعلق مزید معلومات کیلئے آپ ویب سائٹ http://www.truecaller.com/services/truemessengerوزٹ کرسکتے ہیں۔