سام سنگ گلیکسی S7 کیسا ہوگا اور کب ریلیز کیاجائے گا، تاریخ اور تصاویر منظر عام پر آگئیں

سام سنگ گلیکسی S7 کیسا ہوگا اور کب ریلیز کیاجائے گا، تاریخ اور تصاویر منظر عام ...
سام سنگ گلیکسی S7 کیسا ہوگا اور کب ریلیز کیاجائے گا، تاریخ اور تصاویر منظر عام پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)سام سنگ کے نئے ماڈل گلیکسی S7 کا بیتابی سے انتظار کرنیوالوں کیلئے حال ہی میں انٹرنیٹ پر لیک ہونیوالی معلومات اور تصاویر کی صورت میں بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق ٹیکنالوجی سے جڑی خبروں کا انکشاف کرنے کیلئے شہرت رکھنے والے ماہر ایوین بلاس نے انکشاف کیا ہے کہ گلیکسی S7،11 مارچ کو فروخت کیلئے دستیاب ہو گا۔ اگرچہ اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن ایوین بلاس نئی ٹیکنالوجی کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی اس کے بارے میں درست انکشافات کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہناہے کہ سام سنگ کی طرف سے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگرس میں گلیکسی S7 کو متعارف کروا دیا جائے گا، اور اس تناظرمیں دیکھا جائے تو 11 مارچ کی تاریخ کے بارے میں کیا گیا دعوی ٰ بالکل درست نظر آتا ہے۔
نئے ماڈل کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میں سیاہ رنگ کی چیسز استعمال کی گئی ہے اور اس کا مین کیمرہ 12 میگاپکسل کا ہے۔ اس کیمرے کو کم روشنی میں بہترین تصاویر بنانے کی خصوصی خوبیوں سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ حرکت کرتی اشیاءکی تصاویر بنانے کے لئے بھی اس میں خصوصی فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ یہ فون گرد اور پانی کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے، اور اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وائرلیس چارجنگ کی منفرد سہولت سے مزین یہ فون سیاہ، سفید، سلور اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہو گا۔