موبائل فون کی بیٹری لمبے عرصے تک چارج رکھنے کیلئے اتنہائی مفید مشورے
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)سمارٹ فونز میں سب سے بڑا مسئلہ بیٹری لائف میں تیزی سے کمی ہے ۔آئیے آپ کو چند ایسی باتیں بتاتے ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ اپنے فون کی بیٹری کو زیادہ عرصہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:دنیا کے محفوظ ترین کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کا انوکھا ترین طریقہ دریافت،بینک اور دفاعی اداروں کا جینا دو بھر ہو گیا
لوکیشن سروس
کچھ ایپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے فون کو ٹریک کرتے ہوئے ایپ کے ذریعے اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹری کی لائف کم ہوجاتی ہے لہذا اس سروس کو بند کر کے بیٹری کو زیادہ دیر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نوٹیفیکیشن
جب بھی نئے نوٹیفیکیشن آتے ہیں تو فون کی لائیٹ آن ہوتی ہے یا وہ وائبریٹ کرتا ہے جس کی وجہ سے بیٹری استعمال ہوتی ہے لہذا ان نوٹیفیکیشنز کو آف کیا جا سکتا ہے۔
سیاہ یا گہرے رنگ کا وال پیپر
اگر آپ سیاہ یا گہرے رنگ کا وال پیپر استعمال کریں گے تو فون کی سکرین پر موجود پکسلز کو چمکنے کے لئے زیادہ توانائی کی ضرورت نہیں ہوگی اور کم بیٹری لگے گی۔
Airplane Mode
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں ہیں جہاں سگنلز نہیں آارہے تو اپنے فون کو اس موڈ پر کردیں ورنہ آپ کا موبائل نیٹ ورکی کی تلاش میں رہے گا اور زیادہ بیٹری استعمال کرے گا۔
بیٹری گورو
اگر آپ اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں تو Qualcommکی جانب سے بنائی گئی ایپ Snapdragon BatteryGuruڈاﺅن لوڈ کرلیں جو اپنے آپ ہی آپ کی عادات کو دیکھتے ہوئے فون کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے بیٹری بچائے گی۔
غیر استعمال شدہ ایپس
جب بھی کویہ ایپ استعمال کریں تو انہیں مکمل طور پر بند کریں ،اگر آپ ایسا نہیں کریں تو وہ بیک اینڈ پر بیٹری کا استعمال جاری رکھیں گی اور آپ کے فون کی بیٹری لائف کم ہوتی جائے گی۔
brightnessمیں کمی
فون کی brightnessمیں کمی کردیں کہ اسطر ح بیٹری کم ضائع ہوگی ۔
وائی فائی بند کردیں
اگر آپ انٹرنیٹ سروس کا استعمال اپنے وائی فائی سے نہیں کررہے تو اسے بند کردیں کہ اس طرح بیٹری کم ضائع ہوگی۔
مزید پڑھیں:فیس بک کی وہ سیٹنگز جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیئے
ٹھنڈا رکھیں
جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا ہے بیٹری کی لائف کم ہوتی جاتی ہے لہذا کوشش کریں کہ اہنے فون کو گرمی سے بچایا جائے۔
ایک اضافی بیٹری ساتھ رکھیں
اگر آپ کو کسی ایسی جگہ جانا ہے جہاں بجلی کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے تو کوشش کریں کہ اپنے ساتھ ایک اضافی بیٹری چارج کرکے رکھ لی جائے ارو مشکل سے بچا جائے۔