ایپل نے موبائل چارجنگ کے لیے ایسا نظام تیار کر لیا کہ صارفین خوشی سے نہال ہو جائیں گے ،چارجر سے جان ہی چھوٹ گئی لیکن کیسے؟حیران کن خبر آگئی

ایپل نے موبائل چارجنگ کے لیے ایسا نظام تیار کر لیا کہ صارفین خوشی سے نہال ہو ...
ایپل نے موبائل چارجنگ کے لیے ایسا نظام تیار کر لیا کہ صارفین خوشی سے نہال ہو جائیں گے ،چارجر سے جان ہی چھوٹ گئی لیکن کیسے؟حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایپل نے آئی فون 8میں ایسانظام متعارف کرانے کی تیاری پکڑ لی جس سے موبائل کو چارجر کے بجائے وائی فائی سگنل سے چارج کیا جا ئے گا ۔اب ایپل کے آئی فون وائی فائی کا بالکل نیا استعمال کریں گے اور اس کے سگنل صرف انٹرنیٹ چلانے کی بجائے وہ براوزنگ کے ساتھ ساتھ ڈیوائس بھی چارج کریں گے۔اس حوالے سے ایپل نے ایک پیٹنٹ رجسٹر کرایا ہے جس میں وائرلیس سگنل سے الیکٹرونک ڈیوائسز کو چارج کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔پیٹنٹ کے مطابق یہ سسٹم ان فریکوئنسز پر انحصار کرے گا جو ہم ابھی انٹرنیٹ یا ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور وہ بجلی کی طرح کام کریں گی۔

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

اس سسٹم کے تحت آپ کو راوٹر والے کمرے میں جانا ہوگا اور وہ خودبخود چارجنگ کا آغاز کردے گا اور تار والے یا وائرلیس چارجر کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ بیٹری کا مرنا بھی ماضی کا قصہ بن جائے گا۔اس سسٹم کے لیے ایسے راوٹرز کا استعمال کیا جائے گا جن میں ایک خصوصی انٹینا اور سرکٹ نظام استعمال ہوگا جو کہ وائرلیس سگنل کو طاقتور بنائے گا جو آئی فون میں موجود ریسیور کے ذریعے بیٹری کو طاقت دیں گے۔اس انٹینا میں بیم اسٹیئررنگ نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جو کہ وائرلیس سگنل کو درست طریقے سے ڈیوائسز میں منتقل کرتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی اس وقت بھی ایپل کے ائیر پورٹ راوٹرز میں استعمال ہوتی رہی ہے جس کا استعمال گزشتہ سال ختم کردیا تھا مگر اب اس کا نیا استعمال تلاش کرلیا گیا ہے۔ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر آئی فون ایٹ کا حصہ ہوگا یا نہیں تاہم مستقبل قریب میں یہ ضرور ایپل کی یدوائسز کا حصہ ہوگا۔