سام سنگ نے جدید ترین سمارٹ واچ متعارف کرا دی ،استعمال کےلئے موبائل کی ضرورت ہیں

سام سنگ نے جدید ترین سمارٹ واچ متعارف کرا دی ،استعمال کےلئے موبائل کی ضرورت ...
سام سنگ نے جدید ترین سمارٹ واچ متعارف کرا دی ،استعمال کےلئے موبائل کی ضرورت ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(نیوز ڈیسک) سام سنگ نے دنیا کی پہلی سمارٹ واچ (کلائی کی گھڑی) متعارف کروا دی ہے جو موبائل فون کی مدد کے بغیر کال بھی کر سکتی ہے اور میسج بھی بھیج سکتی ہے۔اس نئی قسم کی گھڑی کا نام Gears ہے اور اس کی کروہ سکرین کا سائز دو انچ ہے جس پر باآسانی میسج پڑھے جا سکتے ہیں۔ اس میں 3G، بلو ٹوتھ، وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں سے پیغامات کلینڈراور دیگر اپلیکیشن پروگرامز بھی دستیاب ہوں گے ۔
میسج لکنے کے لئے سکرین پر ظاہر ہونے والے کی بورڈ کے علاوہ بول کر بھی ہدایات دی جا سکتی ہیں ۔
جی پی ایس کی ٹیکنالوجی سے مزین یہ سمارٹ واچ راستوں کی معلومت بھی فراہم کر سکے گی اور اسے صحت اور تندرستی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی اس کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا لیکن اکتوبر میں اسے فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔