خبردار ، ہوشیار!لیپ ٹاپ تباہ کرنے والی یو ایس بی آگئی

خبردار ، ہوشیار!لیپ ٹاپ تباہ کرنے والی یو ایس بی آگئی
خبردار ، ہوشیار!لیپ ٹاپ تباہ کرنے والی یو ایس بی آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یو ایس بی کا عام تصور ڈیٹا ٹرانسفرکے حوالے سے ہے لیکن ذہن میں رہے کہ یہ معمولی سی ڈیوائس اب آپ کے لیپ ٹاپ کی ایسی تیسی کرسکتی ہے، جی ہاں اب ”یو ایس بی کلر“ فروخت کے لئے پیش کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ آپ کا فون نمبر ایک اور کمپنی کے ساتھ شیئر کرنے والی ہے، اگر آپ روکنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ استعمال کریں

اکتوبر 2015 میں 'یو ایس بی کِلر' نامی ڈیوائس کا نمونہ پیش کیا گیا تھا جو بجلی کی لہر کی مدد سے کسی بھی ڈیوائس کو جلا سکتی تھی، اس وقت تو یہ صرف ایک تصور تھا مگر اب اسے حقیقت کی شکل دے دی گئی ہے۔یہ کمپنی 'یو ایس بی ٹیسٹ شیلڈ' بھی فروخت کررہی ہے جو 'یو ایس بی کلر' کے تباہ کن بجلی کے جھٹکے سے ڈیوائس کو بچانے کا کام کرتی ہے۔ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ یو ایس بی لگائے جانے پر 95 فیصد ڈیوائسز کو تباہ کردیتی ہے۔اگرچہ 95 فیصد ہارڈوئیر اس یو ایس بی کا شکار بن سکتے ہیں مگر ان میں ایپل شامل نہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس کی قیمت 56 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ شیلڈ 16 ڈالرز کی ہے۔