انتظار ختم! آئی فون کا اگلا ماڈل کب آرہا ہے؟ ایپل نے اعلان کردیا، تمام اندازے غلط ثابت کردئیے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون کے صارفین کو نئے ماڈل آئی فون 7کا بڑی شدت سے انتظار ہے اور اب ان کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے جا رہی ہیں کیونکہ کمپنی نے اس نئے ماڈل کی لانچنگ کی تقریب کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے لیے دعوت نامے بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب 7ستمبر کو سان فرانسسکو میں ہو گی۔ آئی فون 7کے کچھ چیدہ چیدہ فیچرز سامنے آ گئے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ اس نئے ماڈل میں کمپنی نے ڈیول (Dual)کیمرا سسٹم نصب کیا ہے جو مزید روشن، واضح اور زائد پہلوﺅں کے ساتھ تصاویر بنا سکتا ہے اور یہ دو تصاویر کو یکجا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس ماڈل میں صارفین ہیڈ فونز استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ کمپنی نے ہیڈفون جیک کی جگہ ختم کردی ہے اور آواز کے لیے ایک اور سپیکر اس میں شامل کر دیا ہے۔آئی فون 7میں ہوم بٹن سے فورس ٹچ ٹیکنالوجی(Force Touch Technology)کے ذریعے مختلف ان پٹس (inputs)دیکھی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ آئی فون 7اور 7پلس میں وہی 4.7اور 5.5انچ سکرینیں لگائی گئی ہیں جو ان سے پہلے ماڈلز میں تھیں۔