جاز صارفین کیلئے LTE اور وارد صارفین کیلئے 3G سروس فراہم کر دی گئی، سروس کیسے ایکٹیویٹ کرنی ہے، پکیجیز کی قیمتیں کیا ہیں؟ وہ تمام معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وارد اور موبی لنک کے ضم ہونے کے بعد ملک بھر میں جاز صارفین کیلئے LTE سروس اور وارد صارفین کیلئے 3G سروس فراہم کر دی گئی ہیں۔ اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں نیٹ ورکس کے صارفین یہ سہولت استعمال کر رہے تھے تاہم اب اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
سال 2020ء تک 90فیصد آبادی کو تھری جی،80فیصد پاکستانیوں کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم جاز صارفین کیلئے LTE اور وارد صارفین کیلئے 3G سروس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔“
اگر آپ جاز کے صارف ہیں تو LTE سروس استعمال کرنے کیلئے آپ کو سم تبدیل کرانے کی ضرورت ہوگی اور اس کیلئے جاز کے کسی بھی بزنس سنٹر یا قریبی فرنچائز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور اگر آپ نے ایک ہی وقت میں دونوں سروسز ایکٹو کرو ا رکھی ہیں تو کوریج کے حساب سے LTE یا پھر 3G سروس استعمال کی جا سکے گی۔
ہواوے میٹ 9کلاسی میٹ بلیک کی پری بکنگ کا آغاز کردیا گیا
وارد اور جاز صارفین 3G اور LTE سروس ایکٹو کروانے، ڈیٹا پیکیجز حاصل کرنے، کوریج ایریا جاننے اور دیگر معلومات حاصل کرنے کیلئے *443# یا پھر *777# ڈائل کر سکتے ہیں جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین *446# ڈائل کریں۔
وارد پری پیڈ کنکشن پر #443* یا #777* ڈائل کرنے پر سامنے والی والی ونڈوز۔۔۔
وارد پوسٹ پیڈ کنکشن پر #446* ملانے پر موبائل فون کی سکرین پر آنے والی ونڈو۔۔۔
اگر آپ جاز صارف ہیں اور ڈائریکٹ کوڈ کے ذریعے LTE سروس ایکٹویٹ کروانا چاہتے ہیں تو #13*443* ڈائل کریں جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین #13*446* ڈائل کریں۔
و ارد صارفین ڈائریکٹ کوڈ کے ذریعے 3G سروس ایکٹویٹ کروانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے #3*443* ڈائل کر سکتے ہیں جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین 321 پر کال کر کے سروس ایکٹویٹ کروا سکتے ہیں۔
ضروری معلومات
جاز اور وارد صارفین کو LTE سروس استعمال کرنے کیلئے LTE Sim اور سمارٹ فون ہونا ضروری ہے۔
جان اور وارد صارفین اگر LTE کوریج ایریا میں ہوں گے تو LTE سروس استعمال ہو سکے گی اور اگر 3G کوریج ایریا میں موجود ہوں گے تو 3G سروس استعمال کر سکیں گے۔
3G سروس استعمال کرنے کیلئے سم تبدیل کروانے کی ضرورت نہیں اور پرانی سم پر ہی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے البتہ LTE سروس استعمال کرنے کیلئے سم تبدیل کروانا ضروری ہے۔
اگر آپ اپنی سم کا موجودہ سٹیٹس جاننا چاہتے ہیں، یعنی اس پر LTE سروس حاصل کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ تو اس کیلئے پری پیڈ صارفین *443*4# ملائیں جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین *446# ڈائل کریں۔
اگر آپ اپنے سمارٹ فون کا سٹیٹس جاننا چاہتے ہیں یعنی اس میں LTE استعمال کرنے کی سہولت دستیاب ہے یا نہیں تو پری پیڈ صارفین اس مقصد کیلئے *443*5# ملائیں جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین *446# ڈائل کریں۔