آپ کے فون میں موجود وہ فیچر جس کے بارے میں جان کرآپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

آپ کے فون میں موجود وہ فیچر جس کے بارے میں جان کرآپ کی زندگی آسان ہوجائے گی
آپ کے فون میں موجود وہ فیچر جس کے بارے میں جان کرآپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)اب بہت سے اینڈرائیڈ فونز میں فنگر پرنٹ کا فیچر ڈالا گیا ہے۔ آپ کے سمارٹ فون میں اگر فنگر پرنٹ سکینر موجود ہے تو اس میں کچھ خفیہ فیچرز ایسے بھی ہیں جنہیں جان کر آپ کی زندگی کافی آسان ہوجائے گی،آئیے آپ کو اس سے آگاہ کرتے ہیں۔
ایپ کو لاک کرنا
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے بھی آپ کا موبائل فون استعمال کرتے ہیں ،اگر آپ اپنی کچھ ایپس کو بچوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو کسی بھی ایپ کو لاک لگایا جاسکتا ہے۔
گوگل پلے سے خریداری
آپ چاہیں تو گوگل پلے سٹور سے خریداری کی صورت میں فنگر پرنٹ کا فیچر استعمال کرتے ہوئے لاک لگاسکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنے فنگر پرنٹ موبائل میں محفوظ کئے ہوئے ہیں تو اسے بھی ایپ کی خریداری کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ نے جدید خصوصیات سے مزئین ایس 8اور ایس 8پلس متعارف کرا دیے
پرائیویٹ جرنل
اگر آپ اپنی ذاتی ڈائری کومحفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے بھی فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کیا جاسکتا ہے۔ آپ اس جرنل میں تصاویر رکھ کر انہیں بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔
فوٹوکو محفوظ کرنا
آپ اپنا فون کسی کو دیتے ہیں اور وہ اس میں موجود تصاویر دیکھنے لگتا ہے،آپ چاہتے ہیں کہ کچھ تصاویر دوسر ے لوگ نہ دیکھ سکیں تو آپ اس فیچر کے ذریعے انہیں چھپاسکتے ہیں۔Caramelایپ کے ذریعے آپ اپنی تصاویر کو محفوظ کرتے ہوئے صرف اپنے دیکھنے کے لئے رکھ سکتے ہیں۔
پاس ورڈ محفوظ رکھنا
ہم مختلف ویب سائٹس کے لئے پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں اور اگر یہ بھول جائیں تو کافی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر آپ LastPass نامی ایپ انسٹالو کرلیں تو آپ کی زندگی کافی آسان ہوجائے گی۔ اس کے ذریعے آپ فنگر پرنٹس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پاس ورڈز محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
Fingerprint gestures
اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی ایپس کو اپنے محفوظ شدہ فنگر پرنٹس کے gesturesسے کنٹرول کرسکیں گے۔ Fingerprint Gesturesنامی ایپ کو انسٹال کرکے آپ اپنے فنگر پرنٹس کو محفوظ بناتے ہوئے مختلف ایپس کو چلاسکتے ہیں۔
فنگرپرنٹ بطور کیمراشٹر
اس کی بدولت تصویر لیتے وئے آپ سکرین کودبانے کی بجائے فنگر پرنٹ سینسر کو دباکر تصویر بناسکیں گے اور کوئی دوسرا آپ کے موبائل کی مدد سے تصویر نہیں بناسکے گا۔