گوگل کا ایک اور تہلکہ خیز منصوبہ ،عنقریب اپنے کپڑو ں سے موبائل فون کنٹرول کریں

گوگل کا ایک اور تہلکہ خیز منصوبہ ،عنقریب اپنے کپڑو ں سے موبائل فون کنٹرول ...
گوگل کا ایک اور تہلکہ خیز منصوبہ ،عنقریب اپنے کپڑو ں سے موبائل فون کنٹرول کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون اور سمارٹ واچ کے متعلق توآپ جانتے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی سمارٹ شرٹ یا سمارٹ جیکٹ کے بارے میں سنا بھی ہے؟ سمارٹ ملبوسات کے بارے میں تو شاید کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو لیکن گوگل اس امکان کو بھی حقیقت کا روپ دینے کے لیے سرگرداں ہے۔ گوگل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ایسا سمارٹ کپڑا ایجاد کرنے جا رہے ہیں جو سمارٹ فون کی ٹچ سکرین کی طرح کام کرے گا اور اس کے ذریعے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

مزیدپرھیں:گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ،بہت جلد خبر آن کو ہے

یہ کپڑا پہلے سے موجود شرٹس اور جیکٹس پر لگانے کے قابل ہو گایعنی آپ کی شرٹ یا جیکٹ کا حصہ بن جائے گااور آپ کہیں سے بھی اس کپڑے کے ذریعے اپنے فون کو کنٹرول کر سکیں گے۔ اس کپڑے میں بٹن کے سائز کے کمپیوٹر لگے ہوں گے جو موبائل فون یا دیگر ڈوائسز سے منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ منصوبے کے انچارج ایوان پاﺅپریوکا کہنا ہے کہ سمارٹ کپڑے کی تیاری کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر ہو گا جو پہنا جا سکے گا۔ یہ بالکل عام کپڑے کی طرح دکھائی دیتا ہے اور چھونے میں بھی کپڑے کی طرح ہی لگتا ہے۔ اس حوالے سے ہم دنیا بھر میں ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ سمارٹ کپڑے کو بالکل اصل کپڑ ے کی شکل میں صارفین کے سامنے لا سکیں۔اس ایجاد کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیاءمثلاً فرنیچر وغیرہ کو بھی باہمی رابطے کے لیے استعمال کرنا ممکن ہوجائے گا۔ کپڑوں کے ڈیزائنرز اس کپڑے کی بالکل اسی طرح سلائی کر سکیں گے جس طرح وہ عام کپڑے کی کرتے ہیں۔اسے شرٹس و دیگر ملبوسات پر سجاوٹی کپڑے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا اور اس کے لیے ڈیزائنر یا درزی کا الیکٹرانکس کا ماہر ہونا بھی ضروری نہیں۔