شانگلہ میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 4افراد جاں بحق، چھتیں گرنے کے دیگر وقعات میں خواتین اور بچوں سمیت متععدد ہلاکتیں

شانگلہ میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 4افراد جاں بحق، چھتیں گرنے کے دیگر ...
شانگلہ میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 4افراد جاں بحق، چھتیں گرنے کے دیگر وقعات میں خواتین اور بچوں سمیت متععدد ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ کے علاقے لیلونئی میں گھر وں پر پہاڑی تودہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کےلیلونئی میں دو مکانات پر پہاڑی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں  ساس ، بہو اور بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حادثے میں 6 لوگ زخمی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستا ن کے مختلف علاقوں میں  بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے جس سے اب تک درجنوں مکانات منہد م ہو چکے ہیں۔گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ملبے تلے دب کر چار افراد ہلاک ہو گئے۔ادھر کالام میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہو گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس کے علاوہ دیگر واقعات کے مطابق چلاس کے نواحی علاقے جچن میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت  چار افراد جاں بحق  اور3 خواتین شدید زخمی ہیں ۔سوات کے علاقے کوڑک میں ایک شخص سسیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گیا ۔  شانگلہ کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زائد مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں جبکہ چترال میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوات میں دو خواتین سمیت تین افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔سربند میں لوگوں کا لاکھوں کا سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا  اور مالاکنڈ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 1 شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق چلاس کے مقام پر شاہرائے ریشم  اور بدین کوہستان کے مقام پر شاہرائے قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چارسدہ کے علاقے چلماری میں مکان کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق اور خاتون اور بچہ زخمی ہوئے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔