امیر مقام کے شانگلہ پہنچنے پر عوام سراپا احتجاج، مخالفت میں بینر آویزاں

امیر مقام کے شانگلہ پہنچنے پر عوام سراپا احتجاج، مخالفت میں بینر آویزاں
امیر مقام کے شانگلہ پہنچنے پر عوام سراپا احتجاج، مخالفت میں بینر آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری (آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے اپنے آبائی ضلع شانگلہ کے دورے پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ جگہ جگہ مخالفت میں بنیر آویزاں کردیئے گئے، ان کے اپنے ہی پارٹی ورکروں کے گلے شکوے سامنے آ گئے۔ دورہ شانگلہ میں امیر مقام نے وفاقی وزراء کو ساتھ لانے سمیت کئی اعلانات کئے تھے جو پورے نہ ہو سکے۔ 

سوشل میڈیا پر سخت تنقید امیرمقام کو اپنے علاقے کو ٹائم نہ دینے اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر عوام نے اپنے مخالفت کا کھل کر اظہار کردیا جگہ جگہ آویزاں بنیرز پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام، شانگلہ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ، ضلع ناظم شانگلہ نیازخان کے خلاف شانگلہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے سڑکوں کی خراب حالت بجلی اور دیگر مسائل حل نہ کرنے کے الفاظ درج تھے دوسری طرف انجینئر امیرمقام نے وادی کانا کیلئے کوزکانا بورشٹ کے مقام پر بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا۔

احتساب کو انتقام میں بدلنا خطرناک,ڈر ہے ریاست کمزور ہوئی تو خانہ جنگی ہوجائیگی,جو کچھ نواز شریف کے ساتھ ہوا وہ عمران کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے :سید خورشید شاہ

دریں اثنا انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ شانگلہ کے عوام نے سیاست میں آنے کے بعد ہمیشہ فتح سے ہمکنار کیا ہے،ہمیشہ شانگلہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہے، مشکل کی کسی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا اور نہ آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا شانگلہ کے عوام کے ہر محرومی کا ازالہ کرنا میرا ویڑن اور نصب العین ہے، میرا ذاتی جائیداد بھی شانگلہ کے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے، جو خدمت شانگلہ کے عوام کی کررہا ہے وہ اس عزت اور کامیابی کا نعم البدل نہیں ہے۔

مزید :

شانگلہ -