شیخوپورہ میں موٹر وے انٹرچینج پر ٹریفک حادثہ ، 2مسافر جاں بحق ، 27زخمی

شیخوپورہ میں موٹر وے انٹرچینج پر ٹریفک حادثہ ، 2مسافر جاں بحق ، 27زخمی
شیخوپورہ میں موٹر وے انٹرچینج پر ٹریفک حادثہ ، 2مسافر جاں بحق ، 27زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹر وے انٹرچینج پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 2افراد جاں بحق اور27زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں رات گئے موٹر وے انٹر چینج کے قریب تیز رفتار ٹرالر مخالف سمت سے آنے والی بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 2مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27مسافر زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ مسافر بس سڑک پر الٹ گئی جس سے زیادہ افراد کو چوٹیں آئیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا تاہم اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اوردیگر کا علاج جاری ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -