نارنگ: ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے، ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی

نارنگ: ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے، ٹرین حادثہ سے بال ...
نارنگ: ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے، ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہورکراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ڈرائیورکی حاضر دماغی سے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ڈرائیور نے ٹوٹا ہوا ٹریک دیکھ کر ٹرین کو ہنگامی بریک لگا کر روک لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس جب نارنگ منڈی کے نواحی سٹیشن لدھیکے کے قریب چل رہی تھی تو ٹریک ٹوٹا ہوا دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائے اور ٹرین کو روک لیا ریلوے عملہ نے فوری طور پر ٹریک کو تبدیل کردیا۔ آدھ گھنٹہ بعد ٹرین روانہ ہوگئی۔

 سیالکوٹ ،ظالم شوہر کا بیوی پر تشدد ، سر کے بال مونڈ کر بچوں سمیت گھر سے نکال دیا

مزید :

شیخوپورہ -