موٹرویز، قومی شاہرات میں لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو مقابلہ میں پار

موٹرویز، قومی شاہرات میں لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو مقابلہ میں پار
موٹرویز، قومی شاہرات میں لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو مقابلہ میں پار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (آن لائن) موٹرویز اور قومی شاہرات پر مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلہ میں مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے آن لائن کو بتایا کہ پانچ مسلح ڈاکو سیالکوٹ سے لاہور جانے والی مسافر بس میں مریدکے کے مقام سے سوار ہوئے اور جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو ٹرک سٹینڈ کے قریب مسافر بس کو گن پوائنٹ پر سائیڈ پر کھڑا کرواکے مسافروں سے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین لیا، اس مسافروں کو ڈاکوﺅں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس دوران فیروزوالہ اور فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع مل گئی جو موقع پر پہنچی تو ڈاکوﺅں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں سے مال مسروقہ سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کرلی ہے۔ ڈی پی او سرفراز خان ورک نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈاکوﺅں کا گینگ عرصہ دراز سے موٹروے اور قومی شاہرات پر ڈکیتی، راہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا اور شیخوپورہ پولیس سمیت کئی اضلاع کی پولیس کے چیلنج اور کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردی ہیں ۔

تھانہ فیروزوالہ پولیس نے ہلاک اور فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -