چھ ماہ سے اغواء، زیادتی کا شکار دوشیزہ تھانہ بھکھی پہنچ گئی
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) قصبہ بھکھی سے اغوا ہونے والی دوشیزہ چھ ماہ بعد موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے آزاد ہوکر تھانہ بھکھی پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے اس کی والدہ کی رپورٹ پر نوجوان عدنان اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسے چھ ماہ تک بند کمرے میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، گاﺅں مانگٹ میں ایک دوشیزہ (ب) کو نوجوان اپنے بھائی کی مدد سے مبینہ طور پر سابقہ آشنائی کی بناءپر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔
جڑانوالہ: ذہنی معذور لڑکی، پاکپتن میں دربار پر آئی خاتون سے زیادتی
مغویہ کی ماں (ع) نے اس بارے میں مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں درخواست دے دی، جی ٹی روڈ کی آبادی بسراءکالونی سے ایک شادی شدہ خاتون (الف) اپنے شیر خوار بیٹے سمیت اغواءہوگئی، وہ گھر سے اپنی ہمشیرہ کو ملنے شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ رنجیت آئی تھی جہاں سے وہ واپس گھر نہ پہنچی۔