فیصل آباد روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک،3فرار

فیصل آباد روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک،3فرار
فیصل آباد روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک،3فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کے 3ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نائیجیرین ایئر فورس کی غلطی سے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری ،100 افراد ہلاک ، 120 زخمی

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  ہلاک ہونیوالے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔تاہم سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کیلئے مزید نفری موقع پرطلب کرلی ہے اور علاقے میں ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے ،ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

مزید :

شیخوپورہ -