پولیس نے 9 سالہ جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس نے 9 سالہ جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی
 پولیس نے 9 سالہ جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ نور شاہ میں پولیس نے 9 سالہ جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی، نصرف بی بی اپنے بھائیوں یسٰین اور عمر حیات کی مدد سے 9 سالہ بیٹی اقرار کی شادی اس کے باپ عبدالستار کو مطلع کئے بغیر 9 سالہ اویس سے کروانا چاہتی تھی اور یسٰین کے گھر میں نکاح کروانے کا اہتمام کیا گیا تاہم عبدالستار نے پولیس کو اطلاع کر دی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریب رکوادی اور موقع پر یسٰین اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا جبکہ باراتی اور دولہا فرار ہو گئے مگر مقدمہ در ج نہ ہو سکا جس پر عبدالستار نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی کوٹ نور شاہ نے مبینہ طور پر نکاح خواں کو چھوڑ دیا ہے نہ ہی کسی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، عبدالستار اور دیگر اہل خانہ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید :

شیخوپورہ -