نارنگ منڈی: کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی، فیض احمد فیض ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

نارنگ منڈی: کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی، فیض احمد فیض ...
نارنگ منڈی: کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی، فیض احمد فیض ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ  (ویب ڈیسک) لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین شاہدرہ کے قریب کانٹا تبدیل نہ ہونے کے باعث ڈرائیور کی حاضر دماغی سے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث مسافروں نے ڈیلی پسنجرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ عبدالقیوم کی قیادت میں شدید کیا۔

احتجاج بتایا جاتا ہے کہ لاہور سے شام ساڑھے چھ بچے نارووال روانہ ہونے والی فیض احمد فیض ایکسپریس جب شاہدرہ سے روانہ ہوئی تو ڈرائیور نے کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ہنگامی بریک لگائے جس سے ٹرین زور دار جھٹکے سے کھڑی ہو گئی۔ سیٹوں پر بیٹھے مسافر نیچے گر پڑے۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ کانٹا مین کی غلطی کے باعث نارووال سیکشن کا کانٹا تبدیل نہ کیا گیا۔ ڈرائیور کے مطابق اگر فوری ہنگامی بریک نہ لگائے جاتے تو ٹرین الٹنے کا خطرہ تھا جس کی وجہ سے مجبوراً ہنگامی بریک لگانا پڑے۔

مزید :

شیخوپورہ -