شیخورپورہ میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،17مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ و شراب برآمد
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں پولیس اور حساس اداروںنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 17مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب برآمدکر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے میں حساس ادارے اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شناخت ظاہر نہ ہونے پر 17مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاہے جبکہ 4کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں شراب بھی برآمد کرلی ہے۔پولیس نے زیرحراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔