سیالکوٹ ،سب انسپکٹر سمیت دو افراد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سیالکوٹ (آئی این پی)سب انسپکٹر سمیت دو افراد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینا ت سب انسپکٹر اختر کے پاس حاجی پورہ ڈسکہ کے رہائشی ارشد نامی شخص کے خلاف درخواست دی گی تاہم معمولی درخواست داخل دفتر کرنے کیلئے سب انسپکٹر اختر نے اس سے 30ہزار روپے کا مطالبہ کیا جس پر اینٹی کرپشن پولیس گوجرانوالہ کے انسپکٹر عامر سندھو نے ارشد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 30ہزار سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حوالات میں بند کردیا۔ قبل ازیں انٹی کرپشن گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹر کے انسپکٹر عامر سندھو نے محمد افضل ،عمر وقاص اور ناظر کے اور علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ گوجرانوالہ کے علاقہ کوٹ سعد اللہ کے رہائشی محمد آصف سے پبلسٹی ہورڈنگ بورڈ لگوانے کی مد میں میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے اہلکاروں انکروچمنٹ انسپکٹر رانا محمد اعظم کو 10ہزار روپے جبکہ محمد محسن کو 3ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔