سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کی کار وین سے ٹکرا گئی، 3جاں بحق
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سعودی دارلحکومت الریاض کے قریب پاکستانی تارکین وطن کی کار ایک مسافر وین سے ٹکرا گئی ،حادثے میں 3پاکستانی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
واقعات کے مطابق پسرور سے تعلق رکھنے والا نوجوان ذیشان ولد محمد اکمل سکنہ مسلم کالونی پسرور اپنے 3دیگر ساتھیوں کے ساتھ کار میں سوار ہو کر ڈیوٹی پر جارہا تھاجب وہ الریاض سے 60 کلومیٹرز دور تھے تو ان کی کار ایک مسافر وین سے ٹکرا گئی۔ محمد ذیشان، اس کے دو دیگر پاکستانی ساتھی جاں بحق ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔ دیگر مرنے والے افراد کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ محمد ذیشان کا تعلق مسلم کالونی پسرور سے ہے وہ گورنمنٹ ہائی سکول علی پور سیدا ں کے ہیڈ ماسٹرمحمد صوبہ اکمل کے صاحبزادے اور کونسلر میونسپل کمیٹی پسرور محمد عالمگیر کے بھتیجے تھے۔