سیالکوٹ ائیر پورٹ کے رن وے پر اچانک کالا ہرن آگیا ،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ ائیر پورٹ کے رن وے پر اچانک کالا ہرن آگیا جس کو پکڑ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرن جنگلا توڑ کر سیالکوٹ ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہوا جب یہ رن وے پر آیا تو نجی ائیر لائن کے پائلٹ نے نشاندہی کی کہ رن وے پر ہرن موجود ہے جس کے بعد رن وے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔انتظامیہ نے ہرن کو پکڑ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا ۔