بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں مگرہمسایہ ملک بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، خواجہ آصف
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں لیکن ہمسایہ ملک کی جانب سے مثبت جواب نہیں مل رہا ،بھارت بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ مغربی سرحد پر بھی حالات خراب کئے جا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہناتھا افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن افغانستان سے دوستانہ تعلقات صرف ہماری خواہش پرنہیں ہونگے، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے اور اب تو پاکستان میں دہشتگردی پہلے ہی بہت کم ہو گئی ہے جس میں پاک فوج کا کردارا ہم ہے۔